عبدالستار ایدھی کی خدمات نے ہمیشہ متاثر کیا ، انسانیت کی خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے: ملالہ یوسف زئی

عبدالستار ایدھی کی خدمات نے ہمیشہ متاثر کیا ، انسانیت کی خدمت ہم سب کی ذمہ ...
عبدالستار ایدھی کی خدمات نے ہمیشہ متاثر کیا ، انسانیت کی خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے: ملالہ یوسف زئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی کی خدمات نے ہمیشہ متاثرکیااور انکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں غم زدہ خاندان کےساتھ ہیں، عبدالستارایدھی کی بے لوث اورانتھک محنت سب کیلئے متاثرکن ہے اور عبدالستارایدھی نے لوگوں کی زندگیاں بدل کرتاریخ رقم کی۔ ملالہ نے مزید کہا کہ عبدالستارایدھی سے سیکھناچاہیے کہ انسانیت کی خدمت سب کی ذمہ داری ہے اور عبدالستارایدھی کی خدمات یادرکھنے کیلئے ان کامشن جاری رکھا جانا چاہئیے۔

مزید :

کراچی -