عبدالستار ایدھی کی وفات : تاجروں نے 2روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ، کراچی میں مارکیٹس بند رہیں گی

عبدالستار ایدھی کی وفات : تاجروں نے 2روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ، کراچی میں ...
عبدالستار ایدھی کی وفات : تاجروں نے 2روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ، کراچی میں مارکیٹس بند رہیں گی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آل پاکستان انجمن تاجران نے معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کی وفات پر دو روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے2ر وزہ سوگ کا علان کرتے ہوئے کراچی اور سندھ کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں کے اعلان کے بعد کراچی اور سندھ کے تمام چھوٹے بڑے مراکز اگلے دو روز تک بند رہیں گے ۔

مزید :

کراچی -