وزیرا عظم نواز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے

وزیرا عظم نواز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے
وزیرا عظم نواز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئےرہائش گاہ سے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو رہے ہیں جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ بھی انہیں لینے کیلئے لندن کے اسٹانسڈ ایئرپورٹ پر موجود ہے ۔

لندن میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے انکو رخصت کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ انکی اہلیہ ، بیٹی ، بھتیجے اور خاندان کے دیگر افراد بھی وطن واپس پہنچیں گے ۔ انکا طیارہ رات کو پاکستان میں لینڈ کریگا ۔

مزید :

بین الاقوامی -