معروف سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا،جوان تیاریوں میں مصروف: آئی ایس پی آر

معروف سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا،جوان تیاریوں ...
معروف سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا،جوان تیاریوں میں مصروف: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے معروف سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کو فوجی گارڈ آف آنر دینے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے جنارے کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں ،جوان پہنچ چکے ہیں، انہیں فوجی گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ان کے جنازے کے موقع پر فوج رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔

بتایاگیاہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف خود  عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں خود شرکت کریں گے جبکہ صدرممنون حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی نمازجنازہ پڑھنے جائیں گے ۔ 

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -