”خدا حافظ میرے لیجنڈ ، خدا حافظ میرے ہیرو“ : شہباز شریف کا عبدالستار ایدھی کی وفات پر پیغام
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دور حاضر کے عظیم ترین انسان تھے ۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کا ہماری زندگیوں میں آنا انتہائی خوش آئند تھا جس پر وہ اللہ کے بے حد شکر گزار ہیں ۔ ”خداحافظ میرے لیجنڈ،خداحافظ میرے ہیرو“۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عبدالستارا یدھی کا انتقال پوری انسانیت کے لئے با تلافی نقصان اور صدمے کا باعث ہے ۔