لاہور (آئی این پی) معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ ضیاءالحق کے دور میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا سارا منصوبہ بن چکا تھا‘ انجینئرز اور عملے کے لئے رہائشی کالونیاں تعمیر کرلی گئی تھیں‘ اس قومی منصوبے کو محض سیاست کی نذر کردیا گیا‘ اگر یہ ڈیم بن جاتا تو ملک کو انرجی کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑتا‘ مجھے میانوالی سے لگاﺅ ہے اور میرے آباﺅ اجداد نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی۔