آج پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ہے : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر رات اور صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ترجمان عمران احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر بھی تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر رات اور صبح کے وقت بوندا باندی ہونے کی توقع ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، فیصل آباد،بہاولپور، سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:نور پور تھل 69، جھنگ 34، مری 33، منڈی بہاولدین27، اسلام آباد(بوکرہ 19، گولڑہ، زیرہ پوائنٹ 02) ،ٹوبہ ٹیک سنگھ 19، سرگودھا 12، راولپنڈی ( چکلالہ 08، شمس آباد 04)، بہاولنگر 06، فیصل آباد 05، لاہور سٹی، ائر پورٹ 04، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 21، پاراچنار 06، بالاکوٹ،سیدو شریف03، کشمیر: راولاکوٹ 08، گڑھی دوپٹہ 07، کوٹلی05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔
عمران احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین 49، نوکنڈی 48، پنجگور 46 اور روہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.