عبدالستار ایدھی جیسے لوگ روز پیدا نہیں ہوتے، خلا ءکبھی پورا نہیں کیا جا سکتا : ڈاکٹر عبدالقدیر خان

عبدالستار ایدھی جیسے لوگ روز پیدا نہیں ہوتے، خلا ءکبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ...
عبدالستار ایدھی جیسے لوگ روز پیدا نہیں ہوتے، خلا ءکبھی پورا نہیں کیا جا سکتا : ڈاکٹر عبدالقدیر خان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ، وہ انسان دوست تھے جن کی شخصیت سادگی کا پیکر تھی ۔ 

عبدالستار ایدھی کی وفات پر ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں ، ان میں نہ غرور تھا اور نہ تکبر ۔ اسی وجہ سے اللہ نے انہیں وہ عزت دی جو کسی کروڑ پتی کو بھی نہیں ملی اور نہ کبھی ملے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو آج تک کوئی ویسا لیڈر اور انسان نہیں ملا تاہم عبدالستار ایدھی بھی خدا ترس انسان تھے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک ریاض بھی دل کھول کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں اور اگر دیگر لوگ بھی اسی طرح فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کریں اور آگے آئیں تودکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں مدد ملے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کراچی -