ایدھی ایمبولینس سروس سالانہ 10 لاکھ افراد ہسپتال منتقل کرتی ہے
کراچی (ویب ڈیسک) عبدالستار ایدھی کی فاﺅنڈیشن کے تحت چلنے والی ایمبولینس سروس کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ یہی نہیں ایدھی فاﺅنڈیشن کے پاس ہنگامی حالات میں استعمال کے لئے فضائی ایمبولینس سروس بھی موجود ہے جس کے ذریعے اس کے رضاکار ملک کے کسی بھی دور دراز علاقے میں فوری رسائی رکھتے ہیں۔ فاﺅنڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس کے طور پر دو چھوٹے طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر موجود ہے جبکہ تین مزید طیارے اور دو ہیلی کاپٹر آئندہ تین سال میں حاصل کئے جائیں گے۔