عبدالستار ایدھی کی زندگی قابل تقلید ہے: ملیحہ لودھی
نیو یارک ( صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے عبدالستار ایدھی کی زندگی قابل تقلید ہے۔پاکستان کے عظیم ترین انسان دوست کے انتقال پرقوم غم زدہ ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نےعمربھرانسانیت کی خدمت کی اورسادہ زندگی گزاری، ان کی زندگی قابل تقلیدہے۔ادھر امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کے لیے بعد از مرگ نوبل انعام کی کوشش کریں گے۔