عیدالفطر پر فیملی کورٹس میں جذباتی مناظر، خاندانی جھگڑوں کے شکار سربراہوں کی 400 بچوں سے ملاقاتیں

عیدالفطر پر فیملی کورٹس میں جذباتی مناظر، خاندانی جھگڑوں کے شکار سربراہوں ...
عیدالفطر پر فیملی کورٹس میں جذباتی مناظر، خاندانی جھگڑوں کے شکار سربراہوں کی 400 بچوں سے ملاقاتیں

  

لاہور (آن لائن) لاہور میں واقع فیملی کورٹس میں عیدالفطر کے تینوں روز ایک منفرد اور جذباتی میلہ دیکھنے میں آیا جہاں متعدد خاندانی جھگڑوں کے شکار خاندان کے سربراہوں نے تقریباً 400 بچوں سے ملاقاتیں کیں۔ اعداد و شمار کے مطابق عدالت نے بچوں سے ملاقاتوں کے لئے شیڈول جاری کررکھا تھا، عید کے روز 150 ٹرو کے روز 150 اور عید کے تیسرے روز 100 بچوں کے والدین سے ملاقاتیں طے تھیں۔

فیملی کورٹس میں ان ملاقاتوں کے دوران بعض رقت آمیز اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ بیشتربچے اپنی ماﺅں کے ساتھ اپنے والدسے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ عید کے نئے کپڑے پہن کر والدین سے ملاقات کے لئے آنے والے بچوں کو ان کے والدین نے عیدیاں دیں، کھلونے دئیے اور کھانوں اور مشروبات سے تواضع کی۔

مزید :

لاہور -