عبدالستار ایدھی نے بے سہارا بھارتی لڑکی گیتا کو کئی سال پناہ دی

عبدالستار ایدھی نے بے سہارا بھارتی لڑکی گیتا کو کئی سال پناہ دی
عبدالستار ایدھی نے بے سہارا بھارتی لڑکی گیتا کو کئی سال پناہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) عبدالستار ایدھی نے ایک بے سہارا بھارتی لڑکی گیتا کو بھی ایدھی ہوم میں پناہ دی ۔ مذکورہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ کئی برس قبل پاکستان آئی تھی اور وہ ان سے بچھڑ گئی تھی۔

یہ لڑکی گونگی ہے گزشتہ برس ایدھی فاﺅنڈیشن نے طویل جدوجہد کے بعد اس کے وارثوں کا سراغ لگایا اور ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی اس لڑکی کو چھوڑنے کیلئے خود بھارت گئیں جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مود ی نے عبدالستار ایدھی کا شکریہ ادا کیا تھا اور ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا تھا جو انھوں نے شکریہ کے ساتھ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید :

کراچی -