ون ویلرز ، کم عمر ڈرائیوروں نے قیامت ڈھادی ، سڑکوں پر موت کا رقص ، 24 جاں بحق ، 2400 زخمی

ون ویلرز ، کم عمر ڈرائیوروں نے قیامت ڈھادی ، سڑکوں پر موت کا رقص ، 24 جاں بحق ، ...
ون ویلرز ، کم عمر ڈرائیوروں نے قیامت ڈھادی ، سڑکوں پر موت کا رقص ، 24 جاں بحق ، 2400 زخمی

  

لاہور (ویب ڈیسک) عید کے موقع پر گزشتہ تین روز میں پورا شہر ٹریفک حادثات کی زد میں رہا ، جس کی و جہ ون ویلر رہے ، جنہوں نے شہریوں پر قیامت ڈھاوی ، گاڑیوں اور شہریوں سے ٹکراتے ہوئے 13 ویلرز اپنی جان گنوا بیٹھے ، جب کہ ان کم عمر ڈرائیور ز کی مستیوں سے 11 شہری بھی جاں بحق ہو گئے، ان حادثات میں اب تک 2400 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں سے کئی کی جان کو خطرہ ہے ۔

اس افسوسناک صورتحال کے بعد شہر میں میں ویلرز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا اور پولیس نے سینکڑوں ویلرز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، ان ویلروں کے رشتہ دار اور دوست انہیں چھڑانے کیلئے رات گئے تک تھانوں کے باہر جمع رہے پر انہیں کامیابی نہ مل سکی، تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تین روز شہر کی ٹریفک نے خونیں روپ دھار لیا۔ون ویلنگ، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیورز کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات 24 قیمتی جانیں نگل گئے،ہسپتالوں میں 2400 زخمیوں کو لایا گیا ۔

چاند رات کو شہر کی سڑکوں پر تیز رفتار ی ، ون ویلنگ ، کم عمر ڈرائیورز کی لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیورنگ کی وجہ سے خونیں حادثات کا سلسلہ شروع ہوا جو تین روز تک نہ تھم سکا ۔ عید کے تین دنوں کے دوران جنرل ہسپتال میں ٹریفک حادثات کے 840 زخمی لائے گئے اور 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔ سروسز ہسپتال میں338 زخمی لائے گئے اور 4 اموات کی تصدیق کی گئی ۔ جناح ہسپتال میں 248 زخمیوں کو لایا گیا اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ میو ہسپتال میں 287 اور گنگا رام ہسپتال میں ٹریفک حادثات کے 608 زخمیوں کو علاج لایا گیا ۔ جبکہ بعد میں کئی زخمی دم توڑ گئے اور اور ہلاکتوں کی تعداد 24 تک جا پہنچی ، عید کے دنوںمیں شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سب سے زیادہ رش ٹریفک حادثات کے زخمیوں کے باعث دیکھنے میں آیا۔ من چلے شہر کی اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکل سوار رات بھر کرتب کرتے رہے ۔

ہربنس پورہ کے قریب تیز رفتارکار کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ کار بے قابو ہو کر نہر میں گرگئی۔ کار ڈرائیور کو شہریوں نے نہر سے نکال کر ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ عید کے تیسرے روز بھی شہر میں ون ویلرز کیخلاف پولیس کا کر یک ڈاﺅن جاری رہا۔ شہر بھر سے 100 سے زائد مقدمات در ج جبکہ صرف مسلم ٹاﺅن تھانے میں 30 مقدمات درج ہوئے۔ عید کا تیسرے روز بھی سڑکوں پر منچلوں کے کرتب جاری رہے۔ جبکہ پولیس نے بھی انکو حوالات کی سیر کروائی۔ منچلوں کے مطابق لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار کیا گیاہے۔ زیر حراست لوگوں کی اکثریت میں کم عمر نوجوان شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -