عبدالستار ایدھی درویش صفت انسان تھے، نماز جنازہ دیکھ کرقوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا : انصار برنی

عبدالستار ایدھی درویش صفت انسان تھے، نماز جنازہ دیکھ کرقوم کا سر فخر سے بلند ...
عبدالستار ایدھی درویش صفت انسان تھے، نماز جنازہ دیکھ کرقوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا : انصار برنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سماجی رہنما انصار برنی نے کہا ہے کہ ہمیں عبدالستار جیسے عظیم لوگوں کی قدر انکی زندگی میں ہی کرنی چاہئیے تاہم خادم اعظم کی نماز جنازہ دیکھ کر پوری قوم کاسر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔

نیو نیوز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے بتا دیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں اور ہم اپنے مسیحاﺅں کی قدر کرنا جانتے ہیں ۔ عبدالستار ایدھی ایک درویش صفت انسان تھے جن کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انصار برنی نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کی پوری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں چاہئیے کہ اپنے بچوں کو عیش و عشرت کی ترغیب دینے کی بجائے اچھا انسان بنانے کیلئے کوشش کریں ۔ ہمیں اپنے بچوں کو انسان بنانے کیلئے کام کرنا چاہئیے تاکہ انسانیت کی خدمت کا یہ عمل جو عبدا لستار ایدھی نے شروع کیا تھا وہ جاری و ساری رہ سکے ۔
سماجی رہنما نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میںنہ صرف سیاسی شخصیات نے شرکت کی بلکہ تاجر ، طالب علم اور مزدور بھی شریک تھے جنہوں نے بتا دیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو اپنا مسیحا تسلیم کرتے ہیں اور ملک میں کسی قسم کی افراتفری نہیں چاہتے بلکہ امن کے خواہاں ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کراچی -