عبدالستار ایدھی کو ان کے ہاتھوں سے 25 سال قبل تیار کی گئی قبر میں سپرد خاک کر دیا گیا

عبدالستار ایدھی کو ان کے ہاتھوں سے 25 سال قبل تیار کی گئی قبر میں سپرد خاک کر ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) خادم اعظم مولانا عبدالستار ایدھی کو ان کی وصیت کے مطابق ان کے ہاتھوں سے تیار کردہ قبرمیں دفن  کر دیا گیا ۔یہ قبر عبدالستار ایدھی نے خود 25 برس قبل ایدھی ویلج میں تیار کی تھی۔ انکا جسد خاکی بیٹے فیصل ایدھی نے لحد میں اتارا اور وصیت کے مطابق ہی ان کے پہنے ہوئے کپڑوں کیساتھ ہی سپرد خاک کیاگیا۔

عبدالستار ایدھی کے قبر ایدھی ویلج میں ایک مزار کے پہلو میں بنائی گئی ۔تدفین کے موقع پر ڈی جی رینجرز دسندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے جنہوں نے عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو لحد میں اتارنے میں ساتھ دیا ۔ رینجرز کے جوانوں نے بھی انکی میت کو کندھا دیا ۔

ڈی جی رینجرز سندھ قافلے کی صورت میں عبدالستار ایدھی کی میت کو نیشنل سٹیڈیم سے لیکر ایدھی ویلج پہنچے ۔

مزید :

قومی -