رپورٹر کی ایدھی کی قبر سے رپورٹنگ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیکر محبت عبدالستار ایدھی کی وفات پر جہاں دلوں میں غم کا طوفان امڈ آیا ہے وہاں میڈیا پر حسب سابق کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جس پر سوشل میڈیا کے صارفین نے بھر پور تنقید کی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت کو ریٹنگ حاصل کرنے کا سب سے بھونڈاطریقہ قرار دے دیا۔
ہوا یوںکہ ایکسپریس نیوز کے رپورٹر عبدالستار ایدھی کے انتقال اور پھر تدفین سے متعلق رپورٹنگ کرتے کچھ ایسے جذباتی ہوئے کہ وہ ایدھی کیلئے تیار کردہ قبر میں جا لیٹے اور وہاں سے رپورٹنگ کرنے لگے۔رپورٹر کو شاید گماں تھا کہ ان کی اس ’رپورٹنگ ‘سے ناظرین کے دلوں کو متاثر کریںگے تاہم ان کی اس حرکت کوعوام نےپسند نہیں کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھر پورتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مہذب قرار دیدیاگیا۔
کسی نے رپورٹر کو دماغی علاج کا مشورہ دیا تو کسی نے ان کو اپنی اصلاح کرنے کو کہا کئی لوگوں نے اسے مضحکہ خیز قراردیا ۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایسے اقدامات صحافتی معیار میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں ۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پرکی جانے والی چند پوسٹس ملاحظہ فرمائیں۔
Sab sey pehley Express News par!Reporter reaches Edhi's grave b4 him. Get this idiot thrown in a mental ward. #Edhi pic.twitter.com/4GA0iM4rPi
— Ahsan Malik (@Ahsan707) July 9, 2016
Reporting from the grave of #Edhi by express news , what a shameful and disgusting journalism of Express news . pic.twitter.com/scmOn6b39L
— Mohammad Zafar khan (@zafar197156) July 9, 2016
They reported live from #Edhi sahb's grave in order to get rating.
— Noor Fatima (@soulmates550) July 9, 2016
Pathetically Pathetic Azaad Media should be banned. @ExpressNewsPK
#ExpressNews' reporter reporting live from #Edhi's grave..
— Aliee ❣ علینہ (@Anmol_Aleena) July 9, 2016
Is banday ko itna khof nhi k zameen isay nigal jaye??? pic.twitter.com/XLJe8taHkE