برطانیہ نے افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت کیلئے مزید 50فوجی اہلکار بھیجنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ نے افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت کیلئے مزید 50فوجی اہلکار بھیجنے کا ...
برطانیہ نے افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت کیلئے مزید 50فوجی اہلکار بھیجنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور صلاح مشورے کے لیے اضافی 50 فوجی اہلکار بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اضافی فوجی افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ افغانستان میں تعینات برطانوی فوجی افغان سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے تربیت دیں گے۔برطانیہ کی جانب سے بھیجے جانے والے 50 اضافی فوجی وہاں پہلے سے تعینات 450 اہلکاروں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون واسا میں نیٹو کے اجلاس میں اضافی برطانوی فوجیوں کی تعینات کا باضابط اعلان کریں گے۔برطانوی حکام کے مطابق اضافی 50 فوجیوں میں سے 21 انسداد دہشت گردی مشن، 12 افغان فوج کے افسران کی اکیڈیمی میں قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کے مشن میں اور 13 نیٹو کے مشن میں شمولیت اختیار کریں گے۔
افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں نے پہلے رواں برس واپس آ جانا تھا لیکن اب ان کے مشن کو آئندہ سال کے اختتام پر بڑھا دیا گیا ہے۔
برطانیہ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جو امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ہفتے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کو آہستہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانیہ نے افغان سکیورٹی فورسز کو دی جانے والی سات کروڑ پاو¿نڈ سالانہ امداد کو 2020 تک بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے اور اس کے علاوہ افغان حکومت کو اضافی 17 کروڑ 80 لاکھ پاو¿نڈ امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔