اگر صنفِ مخالف سے لمبا تعلق قائم کرنے کی خواہش ہو تو پہلی ملاقات میں یہ چیز اکٹھے کھائیں، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا
شکا گو (نیوز ڈیسک)رومانوی تعلق کے آغاز میں پہلی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اس ملاقات میں صنفِ مخالف کی توجہ حاصل کرنا اور اسے متاثر کرنا دیرپا تعلق کی بنیاد سمجھا جاتا ہے ، اور ماہرین اس کے بارے میں طرح طرح کے مشورے دیتے ہیں، لیکن سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد کامیابی کا سادہ اور انتہائی کارگر نسخہ بتا دیا ہے۔
اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنسدانوں نے پیار محبت کے معاملات میں غذا کے کردار پر ایک تحقیق کی جس میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ اگر پہلی ملاقات میں آپ وہی کھانا آرڈر کریں جو آپ کے ساتھی نے آرڈر کیا ہے تو دونوں میں محبت کا مضبوط تعلق پیدا ہونے کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق کیلئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو متعدد جوڑوں میں تقسیم کیا۔ ان میں سے نصف جوڑوں نے ایک ہی قسم کا کھانا کھایا جبکہ باقی نصف نے مختلف قسم کا کھانا کھایا۔ جب سائنسدانوں نے ان کے درمیان تعاون ، اعتماد ، دوستی اور ایک دوسرے کیلئے اچھے جذبات کو جانچنے کیلئے مختلف ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ جن جوڑوں نے ایک جیسا کھانا کھایا تھا وہ دوسری ملاقات کے بھی خواہشمند تھے اور ایک دوسرے پر زیادہ اعتماد بھی کرتے تھے۔ ان جوڑوں میں ایک دوسرے کیلئے مثبت اور رومانوی جذبات بھی زیادہ پائے گئے۔
وہ 7 کام جو کوئی مرد کرے تو اس کی اہلیہ بے حد خوش ہوجاتی ہے
یونیورسٹی آف شگاگو کے پروفیسر آئیلٹ فش بیک کا کہنا تھا کہ ایک جیسی غذا کا انتخاب کرنے والے لاشعوری طور پر ایک دوسرے کے متعلق جان جاتے ہیں کہ ان کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے وہ زندگی کے مختلف فیصلوں میں باآسانی باہمی اتفاق کر سکتے ہیں ان میں یہ احساس بھی اجاگر ہوتا ہے کہ ان کے درمیان اختلافات کا خدشہ کم رہے گا اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ ان لاشعوری احساسات کی بنا پر ہی ایک دوسرے کیلئے اچھے جذبات دل میں امڈ آتے ہیں جو کامیاب رومانوی تعلق کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ پروفیسر فش بیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ کامیاب محبت میں کھانے کے کردار کے متعلق کبھی تحقیق نہیں کی گئی حالانکہ کھانا رومانوی تعلق کا انتہائی اہم عنصر ثابت ہوا ہے ۔