سرینا ولیمز کے آگے جرمنی کی اینجلک کربر بے بس: ومبلڈن کا فائنل امریکی ٹینس سٹار کے نام

سرینا ولیمز کے آگے جرمنی کی اینجلک کربر بے بس: ومبلڈن کا فائنل امریکی ٹینس ...
سرینا ولیمز کے آگے جرمنی کی اینجلک کربر بے بس: ومبلڈن کا فائنل امریکی ٹینس سٹار کے نام

  

لندن(نیوز ڈیسک) ومبلڈن میںخواتین کے فائنل میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے جرمنی کی اینجلک کربر کو بے بس کر کے رکھ دیا۔ سرینا نے ان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ اس طرح انہوں نے سیمی فائنل میں اینجلک کربر کے ہاتھوں اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔یہ ان کے کیرئر کا 22واں گرینڈ سلم ہے۔اس طرح وہ جرمنی کی لیجنڈ سٹیفی گراف کے ہم پلہ ہو گئی ہیں۔اب وہ لیجنڈ امریکی ٹینس سٹار مارگریٹ کورٹ سے دو گرینڈ سلم پیچھے رہ گئی ہیں۔ مارگریٹ نے ریکارڈ 24گریند سلم جیتے تھے۔

مزید :

کھیل -