رن وے پر جہاز اتارنے کے بعد پائلٹ نے باہر دیکھا تو دنگ رہ گیا، جہاز ائیرپورٹ کی بجائے ایسی جگہ اتارلیا کہ کھلبلی مچ گئی، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

رن وے پر جہاز اتارنے کے بعد پائلٹ نے باہر دیکھا تو دنگ رہ گیا، جہاز ائیرپورٹ ...
رن وے پر جہاز اتارنے کے بعد پائلٹ نے باہر دیکھا تو دنگ رہ گیا، جہاز ائیرپورٹ کی بجائے ایسی جگہ اتارلیا کہ کھلبلی مچ گئی، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کی ڈیلٹا ائیرلائن کے پائلٹوں نے جمعرات کے روز اس وقت ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا جب انہوں نے طیارہ اصل ائرپورٹ کی بجائے پانچ میل کی دوری پر واقع ایک فوجی ہوائی اڈے پر جا اتارا۔

ویب سائٹ اے بی سی نیوز کے مطابق ایلس ورتھ ائیرفورس بیس کے حکام نے اپنے ایک بیان میں اس حیرت انگیز واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹا ائر لائن کی پرواز کی فوجی ہوائی اڈے پر لینڈنگ غیر منظور شدہ تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

لینڈنگ کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ائیرپورٹ جس کی تفصیلات جان کر آپ دعا کریں گے کہ کبھی جانا نہ پڑے

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیربس A320 کے پائلٹوں کو ریپڈ سٹی ریجنل ائیرپورٹ کی طرف سے لینڈنگ کے لئے کلیئرنس دی جاچکی تھی لیکن یہ طیارہ ریپڈ سٹی ائیرپورٹ پر اترنے کی بجائے ایلس ورتھ ائیرفورس بیس پر جااترا۔ ائیربیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک غلطی تھی جس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا تھا۔ فوجی ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات اس وقت پیش آتے ہیں جب پائلٹ فضائی مہارت کے بنیادی ترین تقاضوں کو بھی پورا نہیں کرپاتے۔ غلط رن وے پر لینڈنگ کرنے والے پائلٹوں کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -