سی سی اور ہارس پاور ,آپ نے گاڑیوں کے انجن کے بارے میں یہ الفاظ تو ضرور سنے ہوں گے لیکن دراصل ان کا مطلب کیا ہوتا ہے اور دونوں میں کیا فرق ہے؟ جانئے وہ اہم ترین بات جو اکثر لوگوں کو معلوم نہیں

سی سی اور ہارس پاور ,آپ نے گاڑیوں کے انجن کے بارے میں یہ الفاظ تو ضرور سنے ہوں ...
سی سی اور ہارس پاور ,آپ نے گاڑیوں کے انجن کے بارے میں یہ الفاظ تو ضرور سنے ہوں گے لیکن دراصل ان کا مطلب کیا ہوتا ہے اور دونوں میں کیا فرق ہے؟ جانئے وہ اہم ترین بات جو اکثر لوگوں کو معلوم نہیں

  

لاہور (نیوز ڈیسک) گاڑی کے انجن کے بارے میں بات ہو تو سی سی اور ہارس پاور کے الفاظ ضرور سننے کو ملتے ہیں مگر اکثر لوگوں کو یا تو ان الفاظ کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا یا انہوں نے کوئی غلط سلط کہانی سن رکھی ہوتی ہے۔ اگر آپ گاڑیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ان دو اصطلاحات کا اصل مطلب ضرور جاننا چاہئیے۔

گاڑی کے انجن کی پیمائش عام طور پر سی سی (cc) میں کی جاتی ہے جو کہ کیوبک سینٹی میٹرز (cubic centimetres) کا مخفف ہے۔ سی سی کا انحصار انجن کے سلنڈروں کے مجموعی حجم پر ہوتا ہے۔ سلنڈ ر انجن کا پاور یونٹ ہوتا ہے جس میں ایندھن جلتا ہے اور اس کے نتیجے میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔ زیادہ تر گاڑیوں کے انجن میںچار ، چھ، یا آٹھ سلنڈر ہوتے ہیں۔ زیادہ سلنڈروں والا انجن زیادہ طاقت پیدا کرتا ہے جبکہ کم سلنڈروں والا انجن ایندھن کی بچت کرتا ہے۔

اگر ایک گاڑی کے انجن میں چار سلنڈر ہیں اور ان میں سے ہر سلنڈر کا حجم 567 کیوبک سینٹی میٹر ہے تو چار سلنڈروں کا مجموعی حجم 2276 کیوبک سینٹی میٹر ہو گا، یعنی اس گاڑی کا انجن 2276 کیوبک سینٹی میٹرز، یا 2276 سی سی ہے۔

مفت میں اس نئی نویلی لینڈ کروزر کا مالک بننے کا آسان ترین طریقہ

انجن کے بارے میں دوسری اہم چیز اس کی ہارس پاور ہے۔ ہارس پاور انجن کی پیدا کردہ مجموعی طاقت ہے اور اس کا انحصار انجن کے ٹارک پر بھی ہے۔ ٹارک انجن کی گاڑی کو کھینچنے کی صلاحیت کا نام ہے، اور ہار س پاور دراصل ٹارک اور انجن کی سپیڈ (rpm) دونوں پر منحصر ہے۔

زیادہ سی سی والے انجن زیادہ ٹارک پیدا کر سکتے ہیں، یعنی ان کی ہارس پاور زیادہ ہوتی ہے اور یہ گاڑی کو زیادہ طاقت کے ساتھ کھینچ سکتے ہیں۔ کم سی سی والے انجن بھی جب زیادہ رفتار پر چلتے ہیں تو ان کا ٹارک زیادہ ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ہارس پاور بھی بڑھ جاتی ہے۔ کسی گاڑی کے انجن کی بتائی گئی ہارس پاور عام طور پر اس کی طاقت کی بالائی حد ہوتی ہے، یعنی جب انجن کی رفتار کم ہوتی ہے تو اس کی ہارس پاور بھی کم ہو جاتی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -