نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہیں ،قوم کا پیسہ خرچ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف عدالت میں جائیں گے :عمران خان
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے ،بچوں کی وجہ سے پلان چینج نہیں کر سکا ،نوازشریف خوشی فہمی میں نہ رہیں ہم ان کو قانون کے دائرے میں لائیں گے ۔
لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پی این اے کی طرح ہم ایک نکتے پاناما معاملے پر ساتھ کھڑے ہیں ،نواز شریف خوش فہمی میں نہ رہیں ہم ان کو قانون کے دائرے میں لائیں گے،قوم کا پیسا خرچ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف عدالت جائیں گے ،نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں کہ جواب نہیں دوں گا ،جمہوریت میں سب کو جواب دینا پڑتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو تیس سال میں وزیراعطم کی جگہ لینے کیلئے کوئی نہیں ملا،شہبازشریف کا بیٹا سی پیک کی میٹنگ میں شرکت کرتاہے ،نوازشریف کی بیٹی ان کی جگہ بیٹھ جاتی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ایدھی صاحب کے جناز ے میں شرکت نہیں کر سکے،شوکت خانم کیلئے ایک آدمی عبدالستار ایدھی نے میری مدد کی تھی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ لندن صرف بچوں سے ملنے آیا ہوں،میرے بچے میری جان ہیں ۔