افغانستان میں تمام خرابیوں کاالزام پاکستان پرلگانامناسب نہیں: پاکستان

افغانستان میں تمام خرابیوں کاالزام پاکستان پرلگانامناسب نہیں: پاکستان
افغانستان میں تمام خرابیوں کاالزام پاکستان پرلگانامناسب نہیں: پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغان صدر کی جانب سے پاکستان کیخلاف الزام تراشیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام خرابیوں کا الزام پاکستان پر لگانا مناسب نہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے  دفتر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان پر الزامات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر اپنی ناکامیاں پاکستان پر نہ ڈالیں۔وہ اپنے ملک کو سنبھالیں. پاکستان کو الزام نہ دیں۔ نیٹو سمٹ میں ان کے ریمارکس پر مایوسی ہوئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان پر الزامات لگانا انتہائی بدقسمتی ہے۔ کا کہنا ہے کہ افغان قیادت کوپاکستان کیخلاف جارحانہ بیانات سے گریزکرنے کی ضرورت ہے۔اس سے معاملات بگڑیں گے۔ پرامن افغانستان پاکستان کے حقیقی مفاد میں ہے۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ پاکستان کے سوا تمام ہمسایوں سے تعلقات کا ثمر مل رہا ہے۔ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں امتیاز کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

قومی -