نیٹو سربراہ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق 3 اہم فیصلے،2020کے بعد بھی افغان سپورٹ مشن جاری رکھا جائے گا

نیٹو سربراہ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق 3 اہم فیصلے،2020کے بعد بھی افغان ...
نیٹو سربراہ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق 3 اہم فیصلے،2020کے بعد بھی افغان سپورٹ مشن جاری رکھا جائے گا

  

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)وارسا میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق 3 اہم فیصلے کیے گئے۔ کانفرنس میں نیٹو نے 2016ءکے بعد بھی افغان سپورٹ مشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کے لیے 2020ءتک فنڈنگ جاری رکھنے کا عزم کیا گیا جبکہ افغانستان کے لیے طویل المدتی سیاسی شراکت اور عملی تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔نیٹو سربراہ کانفرنس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔خبرایجنسی کے مطابق نیٹو چیف نے غیرامریکی نیٹواتحاد کی جانب سے افغان افواج کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، افغان فورسز کیلئے غیر امریکی نیٹو اتحاد 3سال تک سالانہ 1ارب ڈالردےگا۔

مزید :

بین الاقوامی -