سہ روزہ ٹور میچ: پاکستان کی سسکس کیخلاف 148رنز کی برتری، 9وکٹیں باقی، میچ ڈرا کی جانب گامزن

سہ روزہ ٹور میچ: پاکستان کی سسکس کیخلاف 148رنز کی برتری، 9وکٹیں باقی، میچ ڈرا ...
سہ روزہ ٹور میچ: پاکستان کی سسکس کیخلاف 148رنز کی برتری، 9وکٹیں باقی، میچ ڈرا کی جانب گامزن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) سسکس کیخلاف سہ روزہ میچ کے دوسرے روز دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 71رنز بنا لئے ہیں ۔ اب پاکستان کی برتری 143رنز کی ہو گئی ہے اور اس کی 9وکٹیں باقی ہیں۔ شان مسعود 38اور اظہر علی 9پر ناٹ آوٹ ہیں۔ محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام ہو گئے انہوں نے صرف 23رنز بنائے۔ اس سے پہلے سسکس نے پہلی اننگ پانچ وکٹوں پر 291رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔فنچ نے شاندار سنچری سکور کی۔عمران خان جونیئر ، وہاب ریاض نے دو دو اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔کل میچ کا آخری دن ہے اس لئے امکان ہے کہ یہ میچ برابر ہو جائے گا۔

مزید :

کھیل -