پولیس کی جمشید کواٹر میں کاروائی،دو سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید کواٹر میں کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ دونوں گرفتار ملزمان سو سے زائد سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ،چھینی گئی رقم ،مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔گرفتار ا فراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیاہے ۔