ایدھی پاکستان کی پہچان تھے ، بے لوث خدمت کی روشن مثال قائم کی: ڈاکٹر عشرت العباد

ایدھی پاکستان کی پہچان تھے ، بے لوث خدمت کی روشن مثال قائم کی: ڈاکٹر عشرت ...
ایدھی پاکستان کی پہچان تھے ، بے لوث خدمت کی روشن مثال قائم کی: ڈاکٹر عشرت العباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب پاکستان کی پہچان تھے انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی روشن مثال قائم کی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا، ان کے انتقال پر ہرکوئی اشکبار ہے اور یہ مجھ سمیت ہر پاکستانی کا ذاتی نقصان ہے کیونکہ وہ مشکل کی ہر گھڑی میں تمام پاکستانیوں کی سب سے بڑی امید ہوتے تھے ، چاہے دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو یا کوئی قدرتی آفت، ایدھی صاحب ہر جگہ سب سے پہلے موجودہوتے تھے۔

مزید :

کراچی -