صنعتوں کو وسعت ملنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ، لاہور چیمبر

صنعتوں کو وسعت ملنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ، لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر زور دیا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کریڈور میں مقامی مینوفیکچررز کو پوری طرح شامل کرے جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کو برابری کی صورتحال ملنی چاہیے اور انہیں وہ تمام سہولیات اور انسینٹو دئیے جائیں جو چینی کمپنیوں کو دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو وسعت ملنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور حکومت کے محاصل بھی بڑھیں گے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے سلسلے میں مقامی صنعتوں کو ترجیح دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقامی مینوفیکچررز کے لیے مسابقتی صورتحال پیدا نہ کی گئی تو وہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہیں گے جس کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہونگے۔ علاوہ ازیں شینڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک چینی وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط و نائب صدر ناصر حمید خان سے دوطرفہ تجارتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

کامرس -