اگلے 10برسوں میں پاکستان کی معاشی ترقی چین سے بھی زائد ہوگی ،تحقیق

اگلے 10برسوں میں پاکستان کی معاشی ترقی چین سے بھی زائد ہوگی ،تحقیق

لندن(آن لائن)ہارورڈ یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 10برس میں پاکستانی معیشت میں ترقی کی رفتار چین سے بھی زیادہ رہے گی۔یورنیورسٹی کیمرکز برائے بین الاقوامی ترقی نے تحقیق کی ،جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے10 برسوں میں پاکستانی معیشت میں ترقی کی شرح 6 فی صد ہو جائے گی جو چین سے بھی زیادہ ہو گی۔اگرچہ چینی معیشت پاکستانی معیشت سے بہت زیادہ بڑی ہے ،لیکن اگلے10 برس چینی معیشت صرف 4 اعشاریہ41 فیصد کی رفتار سے آگے بڑھی ہے۔تاہم پاکستانی معیشت میں 5 اعشاریہ 97 فی صد اضافے کی توقع ہے، چینی معیشت کا حجم 12کھرب ڈالر اور پاکستانی معیشت کا حجم 300 ارب ڈالر ہے۔اس سے پہلے ایک تحقیق میں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ 2025ء تک پاکستان کی شرح ترقی 5 فی صد رہے گی۔

مزید : کامرس