آئندہ عام انتخابات بہت اہم ہیں ، ریما

آئندہ عام انتخابات بہت اہم ہیں ، ریما
 آئندہ عام انتخابات بہت اہم ہیں ، ریما

  


لاہور(شوبز ڈیسک)فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ سال 2018 میں ہونے والے عام انتخابات بڑے اہم ہیں اور عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو واقعی عوام کی خدمت کا درد رکھتے ہوں اور الیکشن جیتنے کے بعد بھی اپنے حلقے کے ووٹروں سے بھی اس کا رابطہ ہو ۔کسی سیاسی جماعت کی طرفداری نہیں کرتی بلکہ صرف عوامی حقوق کی بات کرتی ہوں اور اس کے لئے ایک اچھی حکومت کا ہونا ضروری ہے ۔ ریما نے کہا کہ میں اپنے شوہر کی ہر ایک بات کا خیال رکھتی ہوں ، گھر میں کھانا خود بنانے کے ساتھ آٹا بھی اپنے ہاتھوں سے گوندتی ہوں ۔

ہم لاہوری لوگ ہیں جو کھانے کے ساتھ ہری مرچیں بھی شوق سے کھاتیں ہیں ۔ریما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں زیادہ تر شلوار قمیض پہنتی ہوں کیونکہ میرے شوہر مجھے اسی لباس میں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ان کی پسند کو میں نے کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا اور نہ ہی کبھی انہوں نے میری پسند کو نظر انداز کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے باہمی ہم آہنگی ہونا ضروری ہے ۔

مزید : کلچر