مودی کا دورہ جرمنی، ہمبرگ میں شہریوں کا کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ
ہمبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت کے جرمنی کے دورے کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے کارکنان سمیت وہاں مقیم پاکستانی شہریوں نے کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ہمبرگ میں جی ٹونٹی ممالک کا اجلاس جاری ہورہا ہے جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہیں۔ دورہ جرمنی میں مودی جس ہوٹل میں مقیم ہی اسی ہوٹل کے باہر تحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں پاکستانی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستانی شہریوں نے مودی کی مخالفت اور کشمیرکی جدوجہد میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عالمی رہنماءمودی کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکیں اور کشمیریوں کو ان کا جائز حق حق خوداردیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔جس میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر غالب صاحب اور بیرسٹر سلطان محمود کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے شمولیت کی۔