ملٹی برانڈ سٹورکا افتتاح، جیا علی‘ ٹیپو سمیت معروف شخصیات شرکت

ملٹی برانڈ سٹورکا افتتاح، جیا علی‘ ٹیپو سمیت معروف شخصیات شرکت
 ملٹی برانڈ سٹورکا افتتاح، جیا علی‘ ٹیپو سمیت معروف شخصیات شرکت

  


لاہور(فلم رپورٹر) کراچی میں ملٹی برانڈ سٹورکا شاندار افتتاح تقریب میں جیا علی‘ ٹیپواور ثنا سمیت فیشن اور شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف شخصیات شریک ہوئیں جبکہ فیشن سگمینٹ کی کوریوگرافری عمران قریشی نے کی۔سٹور کا افتتاح میاں محمد عبداللہ اور زرینہ بانو نے کیا۔افتتاحی ربن کاٹنے کے بعد مہمانوں کو سٹورمیں آمد کی دعوت دی گئی۔ ستاروں بھری اس شام کے ریڈ کارپٹ پر مہمانوں کی رونق تھی جو میڈیا وال اور فوٹو بوتھ پر اپنی تصاویر بنوانے میں مصروف نظر آئے۔ مہمانوں کے طعام کیلئے ون بائٹ اشیاء بھی موجود تھیں ۔ مہمانوں نے وہاں موجود اشیاء کے معیار کی بہت تعریف کی اور اسے فیشن کی دنیا کا ایک بہترین اضافہ قرار دیا۔تمام مہمانوں کو خوش آمدید کرنے کے بعد اس تقریب کی میزبان آمنہ عبداللہ نے کی جبکہ اس شام کی بصری پیشکش مارکٹینگ منیجرعبید اللہ نے کی جس کے بعد سٹور کے( سی ، ایی ، اُو) مسٹر میاں محمدعبداللہ نے مہمانوں کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایک فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ ڈیفائن کی جانب سے تین اقسام کی مصنوعات جیسے عمدہ پرفیوم فیشن اور میک اپ کا سازو سامان موجود تھا جس کو صائمہ اظہر،اسف رحمن‘ فاریشہ چودہری‘ روہیل خان‘ عمر شہزاد اور نادیہ حسین نے انتہائی عمدگی کے ساتھ کیٹ والک کر تے ہوئے پیش کیا۔ ان ماڈل کا میک اپ انجی سلون نے کیا اور خواتین ماڈلز نے زوبیا موتی والا کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے ۔

مزید : کلچر