ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 19دوڑیں درکار

ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 19دوڑیں درکار
ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 19دوڑیں درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (یو این پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 19 رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے بلے باز بن جائیں گے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کیریئر کا 104 واں میچ کھیل رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ دوسری اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ اب تک 176 اننگز میں 49.26 کی اوسط سے 7981 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 26 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔