ویمنز ورلڈ کپ ، قومی ٹیم نے پانچویں شکست کو بھی گلے کا ہار بنا لیا

ویمنز ورلڈ کپ ، قومی ٹیم نے پانچویں شکست کو بھی گلے کا ہار بنا لیا

 ٹاؤنٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ میں جاری خواتین کے کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلنے جانے والی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔145 رنز کی تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی لیکن اس کے بعد سٹیٹرویٹ اور تیسری نمبر پر آنے والی صوفی ڈیوین نے پاکستانی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے اور صرف 15 اوورز میں نو اعشاریہ آٹھ کی اوسط سے کھیل کر ہدف پورا کر دیا۔ڈیوین نے شاندار بیٹنگ کی اور 31 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔اس سے پہلے پاکستان کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اووپنگ بلے بازی کرنے والی عائشہ ظفر اور ناہیدہ خان نے 35 رنز کی شراکت جوڑی۔قدرے بہتر شروعات سے ایسا لگا کہ پاکستان کی ٹیم اس دفعہ اچھی بیٹنگ کر سکے گی لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے اس آغاز کا فائدہ نہ اٹھایا۔پاکستان کی کپتان ثناء میر نے 50 رنز بنائے کپتان ثنا میر نے ایک دفعہ پھر شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئیں لیکن دوسری جانب سے کوئی اور کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکیں اور پوری ٹیم 47ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینا روو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ تاہوو، کیسپیرک اور کیر نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔اس سے پہلے پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں اس کو شکست نصیب ہوئی ہے۔آج کے دن کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم انڈیا کے مدمقابل ہے جہاں انھوں نے انڈیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا ہے۔میچ جیتنے کی صورت میں انڈیا کی یہ مسلسل پانچویں فتح ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی