پاک بھارت سیریز معاملہ ، پی سی بی کا آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانیکا فیصلہ

پاک بھارت سیریز معاملہ ، پی سی بی کا آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانیکا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کے پاکستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں جانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان دبئی اور انگلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہو سکی۔ چنانچہ پی سی بی کی قانونی ٹیم نے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں معاملہ اٹھانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں غیرملکی لا فرم سے بھی خدمات حاصل کریگا۔ پاکستان کیساتھ سیریز نہ کھیلنے پر پی سی بی نے بھارت کو ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی