کگیسورباداانگلینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ سے باہر

کگیسورباداانگلینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ سے باہر
 کگیسورباداانگلینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ سے باہر

  


لندن(یوا ین پی)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر کگیسوربادا ڈیمیرٹ پوائنٹس کی بنیاد پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ گزشتہ روز آئی سی سی میچ ریفری جیف کروو نے جنوبی افریقی بالر پر انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے خلاف جملے کسنے کی رپورٹ کی تھی جس کے بعد ان کے ڈیمیرٹ پوائنٹس کی مجموعی تعداد 24ہوگئی ہے۔ آئی سی سی پینل نے ان پر ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں نا صرف کھیلنے پرپابندی عائد کی ہے بلکہ میچ کا پچاس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ کگیسوربادا نے سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی پیسر کو فروری میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے کے دوران بھی چار ڈیمیرٹ پوائنٹس اور میچ فیس کا پچاس فیصدجرمانہ عائد کیاگیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی