سوڈان فٹبال ایسوسی ایشن معاملات میں حکومتی مداخلت

سوڈان فٹبال ایسوسی ایشن معاملات میں حکومتی مداخلت

لوسانے(آن لائن) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفانے کہاہے کہ اس نے سوڈان فٹبال ایسوسی ایشن (ایس ایف اے )میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کردی گئی ۔ اس فیصلے کے تحت سوڈان کی قومی ٹیم پربین الاقوامی میچوں اورملک کے کلبوں پربراعظم میں کھیلے جانے والے تمام مقابلوں پرپابندی عائد ہوگی۔الہلال ،المیریخ اورالہلال عبیدافریقہ کے دوسرفہرست کلبوں چیمپئنزلیگ اورکنفیڈریشن کپ کے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔یہ فیصلہ جوقبل ازیں 27جون کو ہونے والے فیفاکونسل کے فیصلے کی پیروی کرتاہے اس وقت اٹھایاجائے گاجب ایس ایف اے بورڈآف ڈائریکٹرزاوراس کے صدرمعتصم غفارسرایک الخاتم کودوبارہ بحال کیاجائیگا،یہ بات فیفاکی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے ۔فیفاکایہ اقدام ایس ایف اے کے صدرکوبرطرف کرنے کے بعداٹھایاگیاہے ،جنہیں دوجون کوسوڈانی حکومت کے حکم نامے کے بعدہٹایاگیاتھااوران کی جگہ عبدالرحمن الخاتم کوتعینات کیاگیاتھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی