سندھ اسٹارز،یونین ریجنٹ اور امامیہ سی سی اگلے مرحلے میں داخل

سندھ اسٹارز،یونین ریجنٹ اور امامیہ سی سی اگلے مرحلے میں داخل

سکھر(یو این پی)فضل محمود کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ اسٹارز، یونین ریجنٹ اور امامیہ کلبز کامیاب۔ پی سی بی گراؤنڈ سکھر میں جاری فضل محمود کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائزنگ اسٹارز کرکٹ کلب سکھر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 118 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ انس 24اور اسرار نے 14 رنز بنائے ، اسرار اور محمد علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سندھ اسٹارز کرکٹ کلب سکھر نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اسرار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 66 اور مہراب نے 25رنز بنائے جبکہ علی رضا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں پروگریسو کرکٹ کلب سکھر نے پہلے کھیلتے ہوئے 118 رنز بنائے۔ جواب میں یونین ریجنٹ کرکٹ کلب سکھر نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تیسرا میچ سندھ میر کرکٹ کلب سکھر اور امامیہ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلے کھیلتے ہوئے سندھ میر کرکٹ کلب سکھر کی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ امامیہ کرکٹ کلب نے ہدف 2وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی۔ امپائرنگ کے فرائض سعید اور عبدالرزاق نے انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی