پی ٹی آئی کو ہمیشہ فساد تحریک کے طو ر پر یاد رکھا جائیگا،مدیحہ رانا

پی ٹی آئی کو ہمیشہ فساد تحریک کے طو ر پر یاد رکھا جائیگا،مدیحہ رانا

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ جب پاکستان کی جمہوری سیاسی تاریخ لکھی جائے گی تو پی ٹی آئی کا نام ایک فساد تحریک کے طور پر سنہری حروف کے ساتھ لکھا جائے گا دھرنے والوں نے اپنی ہٹ دھرمی ،ضد اورمنفی سیاست کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیدا کرنے کی کوشش کی اور اب تک بھی یہ جماعت منفی سیاست کرنے میں مصروف ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں اورترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کوپہچان چکے ہیں اور عوام کے ٹھکرائے ہوئے ان عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1