عبدالستار ایدھی مرحوم کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے،پروفیسر اشرفنظامی

عبدالستار ایدھی مرحوم کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے،پروفیسر اشرفنظامی

لاہور(پ ر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر محمد اشرف نظامی ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاداور دیگر عہدیداران نے عظیم سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کر دی تھی اور پوری لگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے مرنے کے بعد آخری فلاحی کام کرتے ہوئے بینائی سے محروم دو انسانوں کے لئے اپنی آنکھیں عطیہ کر دیں۔ ان کی زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے ۔ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں سادگی لے کر آئیں اور ایمانداری و مخلصی سے دوسروں کی مدد کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1