شریف خاندان جے آئی ٹی کے خلافمنظم مہم چلارہا ہے،عزیز الرحمن چن

شریف خاندان جے آئی ٹی کے خلافمنظم مہم چلارہا ہے،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان جے آئی ٹی کے خلاف منظم مہم چلا کر اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی نواز شریف خود اپنے دشمن ہیں۔ اس دور حکومت میں بھی ماضی کی غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں۔ اس بار بھی سپریم کورٹ پر چڑھائی نواز شریف کو مہنگی پڑے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور اس کا سب سے بڑا ماخذ شریف خاندان ہے۔ جب تک شریف خاندان کا احتساب نہ کیا گیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے محاذ آرائی کی سیاست کر کے ریاست کو خطرے سے دوچار کر دیاہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہو گیا ہے لیکن عمران خان اس اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ وہ سولو فلائٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں اپوزیشن جماعتیں مل کر ہی شریف خاندان سے عوام کو چھٹکارا دلا سکتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1