میوہسپتال سرجیکل ٹاور12سال میں بھی مکمل نہ ہونا افسوسناک ہے،بلال شیرازی

میوہسپتال سرجیکل ٹاور12سال میں بھی مکمل نہ ہونا افسوسناک ہے،بلال شیرازی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ12سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود میو ہسپتال کا سرجیکل ٹاور مکمل نہ ہوسکا چوہدری پرویز الہٰی دور کے سرجیکل ٹاور کے ساتھ ساتھ50بستروں پر مشمل برن یونٹ بھی التواء کا شکار ہے۔سرجیکل ٹاور اور برن یونٹ مکمل نہ ہونے سے ہزاروں مریض پریشانی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سرجیکل ٹاور کی تعمیر میں پانچویں فلور پر50بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف آرٹ برن یونٹ بھی تعمیر ہونا تھا چوہدری پرویز الہٰی کی حکومت تبدیل ہونے کے بعد سے اب تک ہ ہی سرجیکل ٹاور مکمل ہوسکا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پانچویں فلور پر بننے والا برن یونٹ بھی التواء کا شکار ہے اگر سرجیکل ٹاور کا برن یونٹ مکمل ہوجاتا تو آج اس برنٹ یونٹ سے سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جاسکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ کی سپیڈ پنجاب صرف پاور اور میٹروبس ٹرین منصوبوں کیلئے ہی نہیں بلکہ صحت میں بھی سپیڈ پنجاب ہونی چاہیے تاکہ شعبہ صحت کے زیر التواء تمام منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ سکیں اور پنجاب کے لاکھوں مریض ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1