نشتر کالونی میں موٹر سائیکل سوار دورا ن ڈرائیونگ دل کے دورہ سے جاں بحق
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے)نشتر کا لو نی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق عبداللہ ٹاؤن کا رہائشی 35 سالہ بشیر احمد دودھ بیچنے کا کاروبار کرتا تھا۔بشیر احمد دودھ فروخت کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک ہارٹ اٹیک آنے پر موٹرسائیکل سے گر گیا۔ بشیر احمد کی حالت بگڑنے پر راہگیروں نے ریسکیو 1122 کو بْلایا لیکن بشیر جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔