دنیا بھر کے مسلمانوں نے برہان وانی کا یوم شہادت منایا،ذکر اللہ مجاہد

دنیا بھر کے مسلمانوں نے برہان وانی کا یوم شہادت منایا،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کا روشن ستارہ ہے جس نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح اور جذبہ پیدا کیا جسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پراپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیراور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان بستے ہیں آج برہان مظفر وانی کا پہلا یوم شہادت منا رہے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کے سا منے خون آشام بھارتی حکمرانوں اور کشمیریوں سمیت گجراتی مسلمانوں کا لہو پینے والے مودی کا بھیانک چہرہ عیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکا ر کی ہٹ دھرمی اور گھٹیا پن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ برہان مظفر وانی کی یوم شہادت سے پہلے حریت پسند کشمیری رہنما کمانڈر سید صلاح الدین کو بھی دہشت گرد قرار دے کر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1