سالی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 28سال قید اور 20لاکھ جرمانہ

سالی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 28سال قید اور 20لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شادی سے انکار کرنے پرسالی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے مجرم ظفراقبال کو 28سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے ملزم ظفر اقبال کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا۔

، ظفر اقبال پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سالی کی طرف سے اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار پر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے بعد تھانہ مصطفیٰ پولیس نے اس کے خلاف 2016ء میں مقدمہ درج کیا اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں بھجوا دیا ۔فاضل جج نے اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی، عدالت نے گزشتہ روز وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم ظفر اقبال کو28سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی