شیرا کوٹ ،بھائی نے پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو صلح کے بہانے بلا کر قتل کردیا

شیرا کوٹ ،بھائی نے پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو صلح کے بہانے بلا کر قتل کردیا
 شیرا کوٹ ،بھائی نے پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو صلح کے بہانے بلا کر قتل کردیا

  


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے) شیرا کو ٹ کے علاقہ میں پسند کی شاد ی کر نے والی25سالہ بہن کو بھا ئی نے پنچا ئیت میں صلح کے بہا نے بلا کر چھریو ں کے پے در پے وارکر کے قتل کردیا ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کرکے ملزم بھا ئی کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق شیراکو ٹ کی ر ہا ئشی 25سالہ نا زیہ بی بی جس نے چند روز قبل اسحا ق نا می شخص سے پسند کی شاد ی کی تھی جس کا نا زیہ کے اہل خا نہ کو شد ید ر نج تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز نا زیہ کو پنچا ئتی فیصلے کے مطا بق اسکے بھا ئیو ں حوالے کیا تھا جسے گھر لے جا تے ہی اسکے بڑے بھا ئی اشفا ق نے چھر یو ں کے پے در پے وار کے شد ید زخمی کردیا اور فرا ر ہو نے کی کوشش کی ، نا زیہ کے دوسری بھا ئی فر ما ن نے اسے طبی امدا د کے لئے میو ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ملزم اشفا ق کو گرفتا ر کر لیا ،پو لیس کا کہنا ملزم نے پلا ننگ کر کے مقامی افرا د کی پنچا ئیت کے ذر یعے نا زیہ کو صلح کے بہا نے گھر و اپس بلا یا اور قتل کردیا شبہ ہے کہ اہل خا نہ بھی اس وارادت میں ملوث ہو ں جنہیں شامل تفتیش کیا جائیگا ۔ پو لیس نے نازیہ کے دوسرے بھا ئی فر مان کی مد عیت میں قتل کی د فعا ت کے تحت مقد مہ در ج کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی