اچھرہ اور کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

اچھرہ اور کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

لاہور(خبر نگار) اچھرہ کے علا قہ میں دو موٹرسائیکل سوارحملہ آور نوجوانوں نے راہگیر22سا لہ نو جو ان عدنان ملک سے اس کا نام پوچھااور بعد میں گولی ماردی اور فرار ہوگئے۔ عدنان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو شدید زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے شہری کو جنرل ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی