ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے،یاسمین راشد

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ، حکمران عوا م کو صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکتے تو ادویات کی قیمتیں کو نہ بڑھیں ، تحریک انصاف مطالبہ کر تی ہے کہ ادویات کی قیمتیں فوری واپس اصلی قیمت پر لائی جا ئیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہر شعبہ میں بے ضابطگیاں ہیں،یہاں عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

،پنجاب میں اقربہ پروری اور سفارش کلچر رائج ہے،ملک میں حکومت اور انتظامہ نا م کی کو ئی چیز نہیں،ہر طرف منافع خوروں کا راج ہے ، پنجاب کے نام نہاد خادم اعلی صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

ِ ،صوبے کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، غر یب کو دو وقت کی رو ٹی میسر نہیں جبکہ پورا کا پورا شریف خاندان قوم کے ٹیکسوں کے مال پر عیاشیاں کر رہا ہے اور مال بنا نے میں مصروف ہیں ، ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے ، ادویات کی قیمتوں میں دن بہ دن خطرنا ک حدتک اضافہ ہورہا ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا سڑکوں پر آکر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہے جوکہ گڈ گورننس کے دعو ے داروں کے منہ پر طما نچہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک او ر عوام کو قرضوں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے ڈبو دیا ہے،کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے، شریف براداران نے کرپشن کر نے اور کمیشن بنا نے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔