برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی

برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی
 برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی

  


اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ برہان وانی ودیگر کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ آزادی کی بنیاد ثابت ہوں گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر موحوم کو عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنے دئیے گئے بیان میں کیا۔سابق صدر نے کہا کہ برہان وانی نے آزادی کا علم ہاتھ میں لیکر نوجوانوں کو کشمیر کی تحریک آزادی میں شامل کیا تو بھارت نے اس نوجوان حریت پسند کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے اور اب بھی نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے چاہئے کہ وہ ایک ایسی قیادت کو سامنے لائیں جو نہتے کشمیریوں کو آزادی دلانے اور ان کے مطالبات اقوام عالم سے منوانے کیلئے کردار ادا کرسکے

مزید : صفحہ اول