فرد جر م عائد کرنے کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے پیپکو میں 437افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے تفیشتی افسر کے بھی پیش نہ ہونے پر اسے شوکاز جاری کر دیاہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پرراجہ پرویزاشرف کو فرد جرم عائدکرنے کے لئے طلب کر لیاہے۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کو نوکریاں دینے پر عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ۔احتساب عدالت کے جج سید نجم.الحسن بخاری کی عدالت.میں نیب ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت میں دوران سماعت راجہ پرویز اشرف کے وکیل شاہد افتخار نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ جو کاپیاں ریفرنس کی فراہم کی گئیں ہیں وہ پڑھی نہیں جاتی ،وکلا ء کو تیاری میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔.عدالت کو بتایا گیا کہ اس وقت تفتیشی افیسر صلاح الدین بھی عدالت میں موجود نہیں جس نے صاف نقل فراہم کرنی تھی ،عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کی جاے اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی نے ملزمان کو ریفرنس کی نقل فراہم کر دی جس پر عدالت نے سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کر دی اور تفتیشی افیسر کو پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا.عدالت نے اہندہ تاریخ پر راجہ پرویز اشرف کو فرد جرم کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
فرد جرم